یوکرین کی خاتون پائیلٹ کے بدلے رہائی پانے والے 2 روسی فوجی وطن واپس پہنچ گئے

پیر 30 مئی 2016 12:45

ماسکو ۔ 30 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء) یوکرین کی خاتون پائیلٹ کے بدلے رہائی پانے والے 2 روسی فوجی وطن واپس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین میں روسی فوجیوں الیگزینڈر الیکزینڈروف اور یووگینی یروفیوف کو مشرقی یوکرین میں باغیوں کے ساتھ ملکر لڑنے کے الزام میں 14،14 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی طرف سے یوکرین کی خاتون پائلٹ نادیہ ساوچینکو کی سزا معاف کرنے کے اعلان کے بعد خاتون پائلٹ کے بدلے ہائی پانے والے دونوں فوجی ماسکو کے ہوائی اڈے پر پہنچ گئے۔