جدہ: سعودی عرب میں پیدا ہونے والے کسی بھی غیر ملکی کو شہریت نہیں دی جائے گی: وزارتِ داخلہ

پیر 30 مئی 2016 12:41

جدہ: سعودی عرب میں پیدا ہونے والے کسی بھی غیر ملکی کو شہریت نہیں دی جائے ..

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30مئی 2016ء) : وزارتِ داخلہ نے سعودی عرب میں پیدا ہونے والے بچوں کو سعودی شہریت دینے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ سعودی عرب میں پیدا ہو نے والے بچوں کو کسی بھی طور پر سعودی شہریت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزارتِ داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر جس میں کہا گیا تھا کہ ”سعود ی سپریم اتھارٹی نے سعود ی عرب میں پیدا ہونے والے افراد کو سعودی شہریت دی جائے گی “ کو بالکل غلط اور بے بنیاد ہے ۔

ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔ وزارتِ داخلہ کے ترجمان محمد جسیر نے کہا کہ ایسے کسی بھی معاملے کو براہراست طریقے سے سپریم کونسل میں بھیجا جائے گا، لیکن فی الحال ایسی کوئی بھی تجویز زیرِ غور نہیں۔ اور یہ پہلی دفعہ ایسا نہیں ہو ا ماضی میں بھی ایسی افواہیں گردش کرتی رہیں ہیں۔ عوام کو اس پر توجہ نہیں دینی چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :