کوہاٹ : شاہین مارکیٹ میں دھماکہ ، متعدد افراد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 مئی 2016 12:39

کوہاٹ : شاہین مارکیٹ میں دھماکہ ، متعدد افراد زخمی

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 مئی 2016ء) : کوہاٹ کی شاہین مارکیٹ میں دھماکہ ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں درہ آدم خیل میں شاہین مارکیٹ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

دھماکے کی اطلاع موصول ہتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ ریسکیو ٹیموں کی مدد سے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ البتہ دھماکے کی نوعیت سے متعلق تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔ دھماکے کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے، پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر اطراف کا جائزہ لینا شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :