رمضان المبارک کے دوران کی جانے والی چار بہترین ورزشیں اور کھیل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 مئی 2016 12:34

رمضان المبارک کے دوران خود کو فٹ رکھنے کے لیے ماہرین نے کچھ ایسی کھیلیں اور ورزشیں کرنے کی تجویز دی ہے جسے کرنے کے بعد رمضان المبارک میں جسم نہایت چست اور صحتمند رہتا ہے۔ یہ کھیلیں اور ورزشیں درج ذیل ہیں:
کانٹیکٹ سپورٹس: کانٹیکٹ سپورٹس رمضان المبارک کے دوران آپ کی جنرل ہیلتھ فٹنس کو برقرار رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔ ان کھیلوں میں کرکٹ،فٹ بال، باسکٹ بال، ٹینس، فٹ بال اور اسی طرز کی دیگر کھیلیں شامل ہیں ۔

کوئی بھی کانٹیکٹ کھیل کھیلنے میں توانائی کی ایک بڑی مقدار صرف ہوتی ہے، رمضان المبارک کے دوران افطار کے بعد ماہرین کی جانب سے اس قسم کی کھیل کھیلنے کی تجویز کی گئی ہے
یوگا : یوگا جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے بہت اچھا تصور کیا جاتا ہے۔ اسے ورزش کی سب سے آسان ترین فارم کہا جاتا ہے جس میں زیادہ طاقت یا مسلز کا زیادہ استعمال نہیں کرنا پڑتا۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے دوران زیادہ توانائی خرچ کیے بغیر ہی یوگا کر کے جسم کو توانا رکھا جاسکتا ہے، تاہم تمام ورزشوں کو افطار کے بعد ہی کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔
ایروبک یا ڈانس کی ورزشیں:ایروبک یا ڈانس کی ورزشوں میں کارڈیو واسکولر کے زیادہ استعمال کے سبب بڑی تعداد میں کیلوریز سے چھٹکارا حاصل ہوتاہے۔یہ دونوں ورزشیں کسی بھی شخص کے فٹنس لیول پر انحصار کرتی ہیں۔

یہ ورزشیں بھی افطار کے بعد ہی کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔کیونکہ اس طرح کی ورزشیں ممکنہ طور پردل کی رفتار اور جسم کا درجہ حرارت بھی بڑھاتی ہیں۔ اس ورزشوں کے دوران وافر پسینہ بھی آتا ہے لہٰذا یہ ضروری ہے کہ انہیں افطار کے بعد ہی کیا جائے۔
پائلیٹس: پائلیٹس بھی جسم کی بنیادی وقت کو برقرار رکھنے میں اہم کرداد ادا کرتی ہے۔یوگا ہی کی طرح پائلیٹس مین بھی جسم کے درجہ حرارت اور دل کی رفتار میں کوئی فرق نہیں آتا۔بلکہ پائلیٹس کو روزے کے دوران بھی کیا جاسکتا ہے۔پائلیٹس کو زیادہ مرتبہ افطار کے بعد بھی کیا جا سکتا ہے جو کہ جسم کی بنیادی نشو ونما میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :