سعودی حکام نے سعودی عرب میں پیدا ہونے والے غیر ملکیوں کو شہریت نہ دینے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 مئی 2016 12:29

سعودی حکام نے سعودی عرب میں پیدا ہونے والے غیر ملکیوں کو شہریت نہ دینے ..

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 مئی 2016ء) : سعودی عرب میں ریاست میں جنم لینے والے غیر ملکیوں ک شہریت نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے سول افئیرز محکمہ کے حکام نے واضح اعلان کیا کہ سعودی عرب میں پیدا ہونے والے تارکین وطن کو شہریت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ قومی اخبار کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب سوشل میڈیا پر یہ افواہ زور پکڑ رہی تھی کہ اعلیٰ حکام نے سعودی عرب میں جنم لینے والے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس افواہ کی مکمل تردید کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو یہ اعلان کرنے کی ضرورت پیش آئی۔ محکمہ کے ترجمان محمد الجسیر کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی کسی بھی بات کو کونسل ممبر کے ذریعے سرکاری سطح پر بیان کے ذریعہ جاری کیا جائے گا۔ البتہ یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں کہ سعودی عوام نے عوامی مسئلے کو سوشل میڈیا پر اچھالا ہے۔ محکمہ ترجمان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے جعلی مسودے کا تمسخر بھی اڑایا۔ سوشل میڈیا پر اس مسودے کو متعدد سائٹس کی جانب سے شئیر بھی کیا گیا جس کے پیش نظر متعلقہ حکام نے وضاحت کرتے ہوئے اس کی تردید کی۔

متعلقہ عنوان :