مودی 4 جون کو افغانستان،5جون کو قطر کا دورہ کریں گے

پیر 30 مئی 2016 12:25

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی دورہ امریکا سے قبل رواں ہفتے 4جون کو فغانستان کا دورہ کریں گے۔واضح رہے کہ نریندر مودی نے اگلے ماہ 8 جون کو امریکا میں کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم مودی 4 جون کو پہلے افغانستان جائیں گے، جہاں وہ ہرات میں سلما ڈیم کا افتتاح کریں گے جس کے لیے فنڈز ہندستان نے فراہم کیے ہیں بعدازاں وزیراعظم مودی 5 جون کو قطر روانہ ہوں گے، جہاں وہ امیر قطر شیخ تمیم بن حماد التھانی سے تجارتی روابط، خصوصاً ہائیڈرو کاربن سیکٹر کے حوالے سے مذاکرات کریں گے۔

واشنگٹن میں امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات سے قبل نریندر مودی 6 جون کو سوئٹزرلینڈ میں بھی رکیں گے، جہاں وہ سوئس حکام کے ساتھ بلیک منی کا معاملہ اٹھائیں گے۔امریکا میں نریندر مودی 7 اور 8 جون کو دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، جبکہ 8 جون کو وہ امریکی کانگریس کے ایک مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔رپورٹس کے مطابق 10 جون کو ہندوستان واپسی سے قبل نریندر مودی میکسیکو کا دورہ بھی کریں گے۔