بھارت : نریندر مودی کے حلقے وارانسی میں ہندو خواتین کی مسلح تربیت

پیر 30 مئی 2016 12:25

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) بھارت میں وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی انتخابی حلقے وارانسی یعنی بنارس میں سخت گیر ہندو تنظیم وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) خواتین کو مسلح تربیت دے رہی ہے۔ بھارتی شہر ایودھیا میں وی ایچ پی کے تربیتی کیمپ کی ویڈیو کے سامنے آنے پر تنازع کھڑا ہو گیا تھا کیونکہ اس میں دشمن کو مسلمان دکھایا گیا تھا۔

ربیتی کیمپ میں 11 اضلاع کی تقریبا 100 لڑکیاں شامل ہیں واضح رہے کہ وی اچ پی نظریاتی طور پر آر ایس ایس سے منسلک تنظیم ہے۔وارانسی سے صحافی روشن جیسوال کے مطابق گذشتہ چند دنوں سے وی ایچ پی کی خاتون یونٹ ’درگا واہنی‘ اور ’ماتر شکتی‘ کی مسلح تربیت جاری ہے۔اس کے بارے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ یہ تربیت دہشت گردانہ حملے کے خلاف تیاری کے طور پر دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

بندوق چلانے کے علاوہ کیمپ میں لاٹھی چلانے کا ہنر بھی سکھایا جا رہا ہیوارانسی میں وی ایچ پی کے دفتر کے قریب واقع بھارتیہ شکچھا مندر نام کے سکول میں جاری تربیتی کیمپ میں 11 اضلاع کی تقریباً 100 لڑکیاں شامل ہیں۔تربیتی کیمپ کی افسر کملا مشرا نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ’اس ٹریننگ کا مقصد لڑکیوں اور خواتین کو خود کفیل بنانا اور دہشت گردوں سے مقابلہ کرنا ہے۔‘ دیواکر کا کہنا ہے کہ ’ضرورت پڑنے پر فوج کی دوسری صف کے طور پر جہاں بجرنگ دل کھڑا ہوگا، اسی طرح درگاواہنی کی بہنیں بھی کھڑی ہوں گی‘

متعلقہ عنوان :