سعودی عرب میں پیدا ہونے والے غیر ملکیوں کو شہریت نہیں ملے گی ، سعودی وزارت داخلہ

پیر 30 مئی 2016 12:19

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) سعودی وزارت داخلہ میں سول معاملات سے متعلق شعبے نے وضاحت جاری کی ہے کہ سلطنت میں پیدا ہونے والے تارکین وطن کو سعودی شہریت نہیں دی جائے گی'سول افئیرز' شعبے نے سوشل میڈیا پر جاری ایک افواہ کی تردید کی جس کے مطابق سعودی شاہی خاندان نے سلطنت میں پیدا ہونے والے تارکین وطن کو شہریت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

شعبے کے ترجمان محمد الجسار کا کہنا تھا کہ "یہ بات مکمل جھوٹ ہے۔" ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے کسی بھی فیصلے کو باضابطہ طور پر وزراء کونسل کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا "ایسا پہلی بار نہیں کہ سوشل میڈیا پر سعودی شہریت کا مسئلہ اٹھایا جائے۔"ترجمان نے اس جھوٹی اطلاع کو پھیلانے کے لئے استعمال سرکلر پر تنقید کی۔ اس سرکلر کو بالکل شاہی فرمان کی طرز پر تیار کرکے پیش کیا گیا تھا اور اس میں ایک جھوٹی خبر کو درج کر کے سوشل میڈیا پر جاری کردیا گیا