یمن میں لبنانی حزب اللہ کے متعدد جنگجو گرفتار

پیر 30 مئی 2016 12:18

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) یمن میں فوج اور مزاحمتی فورسز نے ملک کی جنوب مشرقی گورنری شبوہ میں بیحان گورنریٹ میں باغیوں کے ساتھ لڑائی کے دوران لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے متعدد جنگجووٴں کو حراست میں لیا غیر ملکی میڈیاکے مطابق یمن کے ایک سرکردہ صحافی سام الغباری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں یمنی فوج کے سربراہ جنرل محمد علی المقدشی کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں انہوں نیکہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے شبوہکے علاقے میں ایک کارروائی کے دوران حوثی باغیوں سے مل کر لڑنے والے لبنانی حزب اللہ کے متعدد جنگجووٴں کو پکڑا ہے۔

ادھر یمن کے محاذ جنگ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شبو میں تازہ لڑائی میں نو مزاحمت کاروں سمیت کم سے کم 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

مرنے والوں میں 11 حوثی اور علی صالح ملیشیا کے جنگجو شامل ہیں۔یمنی فوج اور اس کی حامی ملیشیا نے شبو میں عسیلان اور بیحان کالونیوں سے باغیوں کا صفایا کردیا ہے۔ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں مں حرف صدر علی عبداللہ صالح کے ایک سرکردہ کمانڈر احمد مہدی فرحان کو بھی اس کے کئی دوسرے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ادھر ملک کے وسطی شہر الضالع میں مزاحمتی فورسز کی کارروائی میں 7 حوثی مسلح باغی ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :