موسیقی نہیں البتہ گائیکی حرام ہے ، سعودی امام کا دعویٰ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 مئی 2016 11:38

موسیقی نہیں البتہ گائیکی حرام ہے ، سعودی امام کا دعویٰ

مدینۃالمنورہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 مئی 2016ء) :اسلام میں موسیقی سے متعلق ہر مولوی اور عالم کے متنازعہ پیغامات اور تعلیمات سامنے آتی رہی ہیں۔ تاہم سعودی عرب کے ایک امام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام میں موسیقی نہیں بلکہ گائیکی حرام ہے ۔مدینہ میں واقع قبا مسجد کے ایک امام اور مبلغ شیخ صالح کا کہنا ہے کہ اسلام میں موسیقی نہ حرام ہے نہ اس سے منع فرمایا گیا ہے البتہ گانا گانا حرام ہے۔

سعودی عرب کے متعددا مام اور مبلغ اپنے فتووں اور دعووں کی بدولت کئی مرتبہ خبروں کی زینت بن چکے ہیں۔جیسا کہ ایک امام نے بلی کے ساتھ سیلفی لینے کو حرام قرار دیا تو دوسرے نے پیغامات میں مختلف کارٹونز والے ایموجیز کو استعمال کرنا حرام قرار دےد یا۔ شیخ صالح کا کہنا تھا کہ قوم کو نئے پن اور جدت کی ضرورت ہے اور مجھے اس پر پورا بھروسہ ہے چاہے لوگ میری بات سے اتفاق کریں یا نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں موسیقی کے اس موضوع پر کسی تنقید کا جوابدہ نہیں ہوں جیسے کہ اس سے قبل تین اسلامی اسکالرموسیقی سے متعلق مختلف باتیں بیانات دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک میں بھی موسیقی کاتذکرہ ہے ۔میوزک کوئی گفتگو نہیں بلکہ آلات کے ذریعہ ہے جس کا قرآن پاک میں واضح ذکر نہیں کیا گیا۔گانوں کو حرام قرار دینے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں امام شیخن صالح کا کہنا تھا کہ آج کل کے گانے مرد و عورت پر مبنی ہوتے ہیں ، جن میں مردو عورت کا ذکر اکٹھا کیا جاتا ہے اور اسلام میں اسے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :