کراچی، مختلف کارروائیوں میں 14 ملزمان گرفتار،مقدمہ درج

پیر 30 مئی 2016 11:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء ) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مختلف کارروائیوں میں 13ملزمان، جبکہ کلفٹن سے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 13ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان میں اشتہاری، چور، فینسی نمبر پلیٹ والے، کالے شیشے والی گاڑیوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ادھر کلفٹن بلاک5 میں پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسکے قبضے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

متعلقہ عنوان :