جدہ:موسیقی حرام نہیں ہے، گانا حرام ہے

پیر 30 مئی 2016 11:24

جدہ:موسیقی حرام نہیں ہے، گانا حرام ہے

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30مئی 2016ء) : مسجد قباء کے امام نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران کہا ہے کہ موسیقی اسلام میں حرام نہیں ہے۔ تفیصلات کے مطابق امام مسجد صالح المغامصی نے موسیقی کے بارے میں کہا کہ میں نے گانا حرام کہا ہے موسیقی نہی اور موسیقی کے بار ے میں قرآن میں کہیں بھی ذکر نہیں ہے۔ جبکہ مرد و خواتین کا مل کر گانا بجانا درست عمل نہیں ہے. انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت مملکت کو جدیدیت کا تقاضا یہ ہے۔

اس کو کوئی مانے یا نا مانے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار ایم بی سی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔المغامسی موسیقی کے علاوہ کئی دوسرے موضوعات پر بھی بات کی ۔ اس موضوع پر تین عالموں کا الگ الگ نقطعہ نظر تھا۔ آج کل موسیقی میں زیادہ تر مرد اور خواتین شامل ہو جاتے ہیں ، جو کہ غلط بات ہے۔میں نے متعد د افراد سے صرف موسیقی کے بارے میں سوال کرتے سنا ہے، حالنکہ اس کے علاوہ بھی بہت سارے معاملات ہیں جن کا حل ہو نا ضروری ہے۔ ہم مسجد تو بنا لیتے ہیں ،جو کہ اچھی بات ہے ،لیکن ہمیں لو گوں کے لیئے ہسپتال اور صحت کی سہولیات مہیا کرنی چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :