مالی ،شدت پسندوں کے حملے میں اقوام متحدہ امن دستوں کے5 فوجی ہلاک

پیر 30 مئی 2016 11:12

بماکو۔ 30 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء) مالی میں حملے کے نتیجہ میں اقوام متحدہ کے5امن دستوں فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

مالی کے ذرائع ابلاغکے مطابق مالی کے وسطی علاقے موپٹی میں شدت پسندوں کے حملہ کے نتیجہ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کا تعلق ٹوگو سے تھا اور یہ اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے جہاں ان کی گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے قبل ان پر فائرنگ بھی کی گئی تھی۔واضح رہے کہ مالی کے شمالی اور وسطی علاقوں میں اقوام متحدہ کے امن قائم کرنے والے فوجیوں پر اکثر حملے ہوتے رہتے ہیں۔تاہم ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :