ترکی ، ترک بحری جہاز پر اسرائیلی کمانڈوز کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے تقریب

پیر 30 مئی 2016 11:12

انقرہ۔ 30 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء) ترکی میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے فلسطنیوں کے لئے امداد لے کر جانے والے ترک بحری جہاز بلیو مرمارا پر اسرائیلی کمانڈوز کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ترکی میڈیا کے مطابق تقریب کا اہتمام انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے کیا گیا ۔

تقریب میں شریک افراد نے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اور حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع تقریب میں پولیس نے سخت حفاظتی تدابیر اختیار کر رکھی تھیں۔تقریب میں شریک افراد نے اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے اور مل کرفجر کی نماز ادا کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکا کا کہنا تھاکہ مسئلہ فلسطین کے معاملے میں جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی کہ جب تک آخری مسلمان موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بیت المقدس کی آزادی کی جدوجہد ہے۔واضح رہے کہ غزہ کے لئے امدادی سامان لے جانے والے بحری جہاز بلیو مرمارا پر بین الاقوامی پانیوں میں 31 مئی 2010 کو اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے کئے گئے حملے میں 10 افراد ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :