اسلام آباد: سیکیورٹی گارڈ ہلاکت کا معاملہ،حکمران جماعت کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کے وارنٹ گرفتاری جاری

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 30 مئی 2016 09:03

اسلام آباد: سیکیورٹی گارڈ ہلاکت کا معاملہ،حکمران جماعت کے رکن قومی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 مئی۔2016ء) ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے ہیں۔ شیخ روحیل اصغر کےایک شریک ملزم ذوالفقار کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سیکورٹی گارڈ ہلاکت کیس میں ملزمان پر آج فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر تھی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدم حاضری پر وارنٹ جاری کیے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سماعت پر عدالت نے شیخ روحیل اصغر کی دو لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔

روحیل اصغر کی جانب سے ضمانتی مچلکے بھی داخل نہیں کرائے گئے۔ اس موقع پر روحیل اصغر کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ ضمانتی مچلکے نقد جمع کرانے ہیں ابھی بینک سے رقم نکلوانی ہے وقت دیا جائے۔عدالت نےوارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔یخ روحیل اصغراور ذوالفقار کےخلاف سیکیورٹی گارڈ کو ہلاک کرنے کا مقدمہ درج ہے

متعلقہ عنوان :