پی آئی اے کے عملے نے برطانیہ سے آنے والے شہری کا ڈیڑہ لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا

اتوار 29 مئی 2016 18:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) برطانیہ سے پلٹ شہری کے سامان پر پی آئی اے کے عملہ نے ہاتھ کی صفائی دکھاتے ہوئے ڈیڑہ لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا ہے ۔اتوار کو برطانیہ کے ہیتھرو ایئر پورٹ سے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ تک پی کے 786پر سفر کرنے والے محمد اقبال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ برطانیہ میں محنت مزدوری کے بعد جب وطن واپس پہنچا اور اپنا سامان دیکھا تو میرے بیگ کا تالہ ٹوٹا ہوا تھا جس سے دو عدد قمیتی سمارٹ فونز ،قمیتی پرفیوم اور ایک دوست کا امانت گفٹ جو کہ میں لا رہا تھا اس سمیت دیگر سامان چوری پایا گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے ایئر پورٹ پر موجود او ،پی ،ایف شکایت سیل سمیت وہاں پر موجود متعلقہ حکام کو فوری اطلاع دی لیکن تاحال گم شدہ سامان کی تلاش سے متعلق پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی محنت مزدوری کر کے ملک کے لئے سرمایہ کماتے ہیں لیکن جب وہ وطن واپس آتے ہیں تو لوٹ لیئے جاتے ہیں ۔محمد اقبال نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ،وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی محتسب کے گریوینس کمنشر حافظ احسان احمد کھوکھر سے اپیل کی ہے کہ وہ واقع کا نوٹس لیتے ہوئے چورہ شدہ سامان برآمد کرانے کے ساتھ ،ساتھ زمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں ۔

پی آئی اے حکام کا موقف لینے کے لئے اے پی پی کے رابطہ کرنے پر ترجمان پی آئی اے کا موبائل نمبر موصول نہ ہو سکا ۔

متعلقہ عنوان :