کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران 3دہشت گرد مارے گئے، بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیر مواد برآمد

اتوار 29 مئی 2016 18:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) کراچی کے علاقے گلشن بونیر میں پولیس مقابلے کے دوران 3دہشت گرد مارے گئے،مارنے جانے والے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیر مواد برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوارکو ایس ایس پی ملیر لاؤ انوار کے مطابق قائد آبا دگلشن بونیر کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا،جس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3دہشت گرد مارے گئے،ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،دہشت گردوں کے قبضے سے خودکاراسلحہ ،کلاشنکوف اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :