گوجرخا ن ،بلاول بھٹو زرداری کے فقیدالمثال استقبال کی تیاریاں مکمل ،روات سے دینہ تک جی ٹی روڈ بالخصوص شہری علاقوں کوپارٹی پرچموں اور پینافلیکسزسے دلہن کی طر ز پر سجا دیا گیا

بلاول بھٹوزرداری (کل) میر پو ر آزاد کشمیر کے جلسہ عام میں شرکت کیلئے جی ٹی روڈ سے سفر کریں گے

اتوار 29 مئی 2016 18:22

گوجرخا ن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے فقیدالمثال استقبال کی تیاریاں مکمل ،روات سے دینہ تک جی ٹی روڈ بالخصوص شہری علاقوں کوپارٹی پرچموں اور پینافلیکسزسے دلہن کی طر ز پر سجا دیا گیا ، جی ٹی روڈ پر پی پی پی کے پر چموں ،ذوالفقار علی بھٹو،بینظیر بھٹو،بلاول بھٹو زرداری اور راجہ پرویزاشرف کے پورٹریٹ ،پینا فلیکسز اور بینرز کی بہار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹوزرداری نے آزاد کشمیر کی انتخابی کی مہم کے دوران (کل)پیر کو میر پو ر آزاد کشمیر میں منعقدہ جلسہ عام میں شرکت کیلئے بذریعہ ہیلی کاپٹر سفر کی بجائے جی ٹی روڈ سے گذرنے کا فیصلہ کیاہے ،یہ فیصلہ پنجاب میں بھی سیاسی گرماگرمی کیلئے کیا گیا ہے، جی ٹی روڈپر اپنے پہلے سفر کا آغاز وہ بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت لیاقت باغ میں محترمہ کی یادگار پر حاضری کے بعد شرو ع کرینگے جہاں سے وہ سابق وزیر اعظم ، پی پی پی کی آرگنائز نگ کمیٹی پنجاب کے سربراہ راجہ پرو یز اشرف اور دیگرپارٹی رہنماؤں کے ہمراہ کرینگے، روات ،مندرہ،گوجرخان ،سوہاوہ اور دینہ سے ہوکر میرپور جائینگے ،”راجا“کے دیس گوجرخان میں3 مقامات مندرہ چکوال موڑ،گوجرخان شہر اور چکوال مندرہ موڑ پر بڑے استقبال کا اہتما م کیا گیا ،آئی این پی کوبتایا گیا ہے کہ اگر چہ گوجرخان سمیت بلاول بھٹو کی گذر گاہوں میں کسی بھی جگہ باضابطہ جلسہ کا انتظام نہیں کیا گیا تاہم گوجرخان جی ٹی روڈ پرGPOچوک میں عین اس جگہ پر ایک بڑا استقبالیہ کیمپ بنایا جا رہا ہے جہاں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے لگ بھگ 49برس قبل اپنی پارٹی کی تشکیل کے بعد جی ٹی روڈ سے گذرتے ہوئے پہلی بار جبکہ بعد میں شیر پنجاب کا لقب پانے والے سابق گورنر پنجاب غلام مصطفےٰ کھرنے آج سے 19برس قبل اسی مقام پر گوجرخان کے عوامی بڑے جلسوں سے خطاب کیا تھا، آئی این پی کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے انتخابی حلقہ میں واقع اس جگہ کی تاریخی حیثیت کے پیش نظر بلاول بھٹو چند لمحات رُک کر خطاب ضرور کرینگے ،یہاں اس امر کا اظہار بھی ہر گز بے جا نہ ہوگاکہ پی پی پی کے مختلف ادوار میں سابق ایم این اے راجہ عبدالعزیز بھٹی کو عدالتِ عالیہ کا جج بنانے،راجہ پرویزاشرف کو پارٹی کا ضلعی صدر،چئیرمین ضلعی سوشل ایکشن بورڈ،پارٹی کاڈویژنل سربراہ،مرکزی جنرل سیکرٹری، دو بار وفاقی وزیر ،ملک کی سب سے بڑی سیاسی وانتظامی مسند وزارتِ عظمیٰ اور اب بھی پارٹی کی آرگنائزنگ صوبائی کمیٹی کا سربراہ بنانے پر مقامی طور پر پارٹی قیادت اورورکرز اس حوالہ سے بی بی کے جانشین بلاول بھٹو سے شکرگذار ی ساتھ ساتھ دھڑوں ،گروپنگ اور بحرانوں کا شکار حکمران جماعت ن لیگ کی قیادت کو یہاں پر ٹف ٹائم دینے کیلئے بی بی کے بیٹے کے فقیدالمثال استقبال کیلئے خاصے مسرور اور انتہائی حد تک متحرک نظر آرہے ہیں