وزارت داخلہ نے سابق وفاقی سیکرٹری اسماعیل قریشی کی بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق در خواست مسترد کر دی

اسماعیل قریشی کا نام رینٹل پاور سکینڈل میں نیب کی درخواست پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا

اتوار 29 مئی 2016 18:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) وزارت داخلہ نے سابق وفاقی سیکرٹری اسماعیل قریشی کی بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق در خواست مسترد کر دی، اسماعیل قریشی کا نام رینٹل پاور سکینڈل میں نیب کی درخواست پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیاہے ، ذرائع کے مطابق سابق وفاقی سیکرٹری اسماعیل قریشی کی طرف سے سیکرٹری داخلہ کو درخواست دی گئی تھی جس میں بیرون ملک جانے کے لئے اجازت مانگی گئی تھی ، ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے اسماعیل قریشی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی،واضح رہے کہ رینٹل پاور سکینڈل میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ، سابق وزراء لیاقت جتوئی ،شوکت ترین اور سابق سیکرٹریوں شاہد رفیع، سلمان صدیق ، اشفاق محمود ، سعید ظفر سمیت 14 ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کئے گئے ہیں۔