Live Updates

تحر یک انصاف کا رمضان المبار ک سے قبل مرکز اور صوبوں میں پارٹی انتخابات تک کیلئے عبوری سیٹ اپ مکمل کر نیکا فیصلہ

پنجاب کی صدارت کیلئے چوہدری محمدسرور ‘سندھ کیلئے عارف علوی ‘بلو چستان کیلئے یارمحمد رند ‘مر کزی سیکرٹری جنرل کیلئے جہا نگیر خان ترین ‘وائس چےئر مین کیلئے شاہ محمودقریشی فیورٹ تاہم حتمی فیصلہ چےئر مین تحر یک انصاف عمران خان کر یں گے‘ذرائع تحریک انصاف

اتوار 29 مئی 2016 17:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) تحر یک انصاف کا رمضان المبار ک سے قبل مرکز اور صوبوں میں پارٹی انتخابات تک کیلئے عبوری سیٹ اپ مکمل کر نیکا فیصلہ ‘پنجاب کی صدارت کیلئے چوہدری محمدسرور ‘سندھ کیلئے عارف علوی ‘بلو چستان کیلئے یارمحمد رند ‘کے پی کے کیلئے شا ہ فرمان ‘مر کزی سیکرٹری جنرل کیلئے جہا نگیر خان ترین ‘وائس چےئر مین کیلئے شاہ محمودقریشی فیورٹ تاہم حتمی فیصلہ چےئر مین تحر یک انصاف عمران خان کر یں گے ۔

(جاری ہے)

تحر یک انصاف کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان آجکل پارٹی کے عبوری سیٹ اپ کیلئے مشاورت کر رہے ہیں ‘پنجاب کی صدارت کیلئے چوہدری محمدسرور فیورٹ ہیں مگر شفقت محمود ‘عبد العلیم خان ‘ولید اقبال ‘رائے عزیز اللہ کے نام بھی زیر غور ہیں اور پنجاب میں دھڑ بندیوں کی وجہ سے تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان مشکلات کا شکار ہیں اورذرائع کا دعویٰ کیا ہے کہ مر کزی میں سیکرٹری جنرل کیلئے جہا نگیر خان ترین ‘وائس چےئر مین شاہ محمودقر یشی کی نامزدگی کا قومی امکان ہے اور رمضان المبارک سے پہلے تمام نامزدگیاں کر دی جائیں گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات