پشاور یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف اسلامیات کے سابقہ گریجویٹس کے لئے تقریب
اتوار 29 مئی 2016 17:10
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مئی۔2016ء) پشاور یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف اسلامیات کے سابقہ گریجویٹس کے لئے تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں سابقہ طلبہ نے شرکت کی۔ ایلومنائی ری یونین تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسرڈاکٹر محمد رسول جان تھے جبکہ جامعہ کے سابقہ وائس چانسلر اور اسلامیات ڈیپارٹمنٹ کے سینئر ایلومنائے پروفیسرڈاکٹر قبلہ آیاز، ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ اورینٹل سٹڈیز پروفیسرڈاکٹر معراج الاسلام ضیاء بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر پروفیسرڈاکٹر قبلہ آیاز نے تعلیمی اداروں میں بہتری لانے کے لئے سابقہ گریجویٹس کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ گریجویٹس کے لئے جامعہ دوسرے گھر کی مانند ہوتا ہے اسلئے ان کی آمد ایک مہمان کی حیثیت سے نہیں بلکہ گھر واپسی تصور کی جاتی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جامعہ کے گریجویٹس کو روزگار کے بہترین مواقع میسر کرنے میں بھی ایلومنائی کا کردر کلیدی ہے۔
ڈین پروفیسرڈاکٹر معراج الاسلام ضیاء نے کہا کہ شعبہ اسلا می علوم میں گریجویٹس کے ایک تنظیم افکار کے نام سے بنائی جا رہی ہے جسکے ذریعے دینی علوم کو عام کرنے اور دینی مسائل کے حل کے لئے عام فہم زبان میں تجایز عام افراد و ارباب اختیار کو دی جائینگی۔ تقریب سے خطاب میں وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسرڈاکٹر محمد رسول جان نے کہا کہ سابقہ گریجویٹس جامعہ کا آثاثہ ہیں اور پاکستان میں شاید ہی کوئی سرگاری یہ پرائیوٹ ادارہ ہو جس میں ہمارے گریجویٹس فرائض سر انجام نہ دے رہے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں اسلامی علوم کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی تاکہ گریجویٹس مغرب و غیر اسلامی ممالک کی طرف سے اسلام کے خلاف پروپیگنڈہ کا قلع قمع کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی سکالرز کو چاہئے کہ وہ دیگر مذاہب و افکار کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کی بجائے ہم آہنگی کے ساتھ عزت و احترام کی شکل میں بقائے باہمی پرتوجہ دیں۔ بعد ازاں انہوں نے سابقہ گریجویٹس میں ممبر شپ سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.