مفت گندم بیج سکیم کی تحقیقات کی جائے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا،سردار حسین بابک
صوبے میں مفت بیج کی تقسیم کے شوشے چھوڑے گئے تاہم ایک منظم سازش کے تحت پیداوار میں کمی کر دی گئی کسانوں ،زمینداروں اور عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا گیا،مہنگائی کا ایک نیا طوفان بھی آنے والا ہے،جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی
اتوار 29 مئی 2016 17:08
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مئی۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے مفت گندم بیج سکیم پر بڑے پیمانے پر کرپشن کی ہے اور پیداوار میں کی جانے والی 75فیصد کمی کی فوری تحقیقات کی جانی چاہئے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے کے طول و عرض میں مفت بیج کی تقسیم کے شوشے چھوڑے گئے تاہم ایک منظم سازش کے تحت صوبے میں پیداوار میں کمی کر دی گئی جبکہ پہلے سے زرعی مسائل سے دوچار خیبر پختونخوا کو گندم کی مد میں ساڑھے 6ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس فوری اور اہم نوعیت کے مسئلے پر احتسابی اداروں کو بھی تحقیقات کا آغاز کرنا چاہئے تا کہ عوام کو حقیقت سے آگاہ کیا جا سکے کہ گندم کی پیداوار اور مشکلات کو پس پشت ڈال کر موجودہ حکومت کی جانب سے گندم بیج کی مفت فراہمی کا شوشہ چھوڑ ا گیا اور کریڈٹ لینے کی ناکام کوشش کی گئی،جبکہ صوبے کے کسانوں ،زمینداروں اور عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا گیا،انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیاسی اور ذاتی مقاصد کیلئے گندم خریدنے میں اقربا پروری اور کرپشن کی راہ ہموار کر دی جبکہ کسانوں کی گندم کی پیداوار سے محروم کر دیا گیا۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.