رمضان کے دوران اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں اعتدال پر لانے کے لیے اقدامات کئے جائیں

انتظامیہ اس سلسلے میں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کرے - ثناء اللہ اختر

اتوار 29 مئی 2016 17:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مئی۔2016ء) رفاہی تنظیم الاخوت کے صدر ثناء اللہ اخترنے کہا ہے کہ مقامی انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کرے تاکہ قومی بجٹ کے حوالے سے رمضان ا لمبارک کے دوران اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں من پسند اضافہ کے علاوہ غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کی فروخت بھی رک سکے انہوں نے یہ مطالبہ تنظیم کے ایک اجلاس کے موقع پر کیا جس میں نثار چوہدری ، ابوعزیر، محمدطارق علی ، ظفر اقبال ، محمدعارف سعید بٹ ، کامران نذیر، راجہ مشتاق ، بلال بٹ اور ڈاکٹر نیاز اکمل نے شریک تھے - انہوں نے کہا کہ مذکورہ کمیٹیاں ذخیرہ اندوزوں ، اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمتوں کو بڑھانے اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلا ف بھی موثر کاروائی کرنے کے علاوہ مضر صحت گوشت ، دودھ اور اس سے حفظان صحت کی خلاف ورزی کرتے ہوئی تیار کی گئی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی اقدامات کریں تاکہ شہریوں کو بیماریوں اور عوارض سے محفوظ رکھا جا سکے-

متعلقہ عنوان :