Live Updates

عمران خان کا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کبھی حقیقت نہیں بن سکے گا ، آزاد علی تبسم

اتوار 29 مئی 2016 15:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 مئی۔2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ عمران خان کا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کبھی حقیقت نہیں بن سکے گا ،عمران خان پہلے اپنے پر لگنے والے الزام کاجواب دیں،عمران خان کا لندن میں فلیٹ بے نا م آف شور کمپنی کے نام نکلا ،تحریک انصاف مسلم لیگ ن کی قیادت کو سوال نامے دینے کے بجائے عمران خان کو سوال نامے دے ،کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کا کوئی کاروبار نہیں ہے وہ بتائیں ان کے روزانہ کے بھاری اخراجات کو ن ادا کرتا ہے ان کے اردگر لوگوں کے کتنے اثاثے ہیں اور ان کے ذرائع آمدن کتنے ہیں ،عمران خان کرپشن کے خلاف تحریک ضرور چلائیں لیکن پہلے اپنے پر لگنے والے الزامات کا جواب دیں ،عمران خان کرپٹ عناصر کے خلاف روز علم بغاوت بلند کرنے کا اعلان کرتے ہیں لیکن ان کے اردگر لوگوں پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں،ان کے قریبی ساتھی ابھی تک قرضہ معاف کرانے کا جواب نہیں دے سکے ہیں،انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اپنی جماعت میں تو احتساب کا نظام قائم کریں پھر ملک کی سطح پر شفاف احتساب کی تحریک چلائیں ،جن افراد کے خلاف جسٹس (ر) وجیہ الدین نے کاروائی کرنے کا کہا وہ عمران خان کے سب زیادہ قریب ہیں ،عمران خان کے قول وفعل میں تضاد ہے وہ کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں،ان کا حائق کے برعکس موقف ان کی سیاست کے لئے خطرہ بنا ہوا ہے عمران خان کی وجہ سے تحریک انصاف کئی حصوں میں تقسیم ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :