کرپٹ عناصر کے خلاف جاری تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،ڈاکٹر نوشین حامد

اتوار 29 مئی 2016 15:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف جاری تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کرپٹ افراد کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے اور انہیں اقتدار سے الگ کرنے کے لئے ہر قسم کا دباؤ ڈالیں گے ۔عوام کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ۔

ہم عوام کی عدالت میں آچکے ہیں اور انصاف لے کر جائیں گے۔کرپٹ عناصر نے ملک کو بنیادیں کھوکھلی کردی ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ وہی عناصر ہیں جو ملک کو کئی سالوں سے لوٹ رہے ہیں مگر اب ایسا نہیں ہونے دیں گے ،انہیں لوٹی ہوئی پائی پائی کا حساب دینا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف واحدجماعت ہے جس نے کرپشن کے خلاف کامیاب مہم کا آغاز کیا ہے ۔ماضی میں کسی جماعت نے کرپشن کے خلاف اقدامات نہ کئے جس وجہ سے کرپشن میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختون خواہ میں اب انصاف عام اور احتساب سرعام کا نعرہ مقبول ہوچکا ہے۔خیبرپختون خواہ میں سرکاری خزانہ صرف عوام پر خرچ کیا جارہا ہے وہاں اقربہ پروری کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کردیا ہے۔اس کے برعکس پنجاب میں عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ،ان کے حقوق سلب کئے جارہے ہیں ،میرٹ کو پاؤں تلے روند ا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :