دفاع پاکستان کونسل کو دوبارہ سرگرم کرنے کا فیصلہ

کل اسلام آباد میں اجلاس طلب ، صدارت مولانا سمیع الحق کریں گے

اتوار 29 مئی 2016 15:33

اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 مئی۔2016ء) دفاع پاکستان کونسل کو دوبارہ سرگرم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ کل پیر کے روز اسلام آباد میں اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت مولانا سمیع الحق کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق، انس نورانی، سینیٹر ساجد میر، حافظ سعید، اعجاز الحق اور دیگر مذہبی جماعتوں کے ذمہ دار شریک ہوں گے۔ اجلاس میں امریکہ اور بھارت کے جارحانہ عزائم اور ڈرون حملوں پر پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں بڑی احتجاجی ریلیوں کا شیڈول بھی طے کیا جائے گا۔