Live Updates

عمران خان کواورنج ٹرین اورصحت کے منصوبوں سے بہت تکلیف ہے،عابدشیرعلی

بے نظیر بھٹو کا پاکستان کی سیاست میں بہت اہم مقام ہے،میڈیا سے گفتگو

اتوار 29 مئی 2016 15:33

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 مئی۔2016ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کو اورنج ٹرین اور صحت کے منصوبوں سے بہت تکلیف ہے۔فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ ہم اپوزیشن کی تنقید کومثبت اندازمیں لیتے ہیں لیکن غیر ملکی اشارے پر پاکستان کا امن تباہ کیا جارہا ہے۔ عمران خان عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، انہیں اورنج ٹرین اورصحت کے منصوبوں سے بہت تکلیف ہے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت پانی وبجلی کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں جمہوریت کے لئے جدوجہد کرنے والوں کااحترام کرتے ہیں، بے نظیر بھٹو کا پاکستان کی سیاست میں بہت اہم مقام ہے، بلاول بھٹو زرداری ابھی بچہ ہے اور بچوں کی بات کا برا نہیں مانا جاتا۔ ملک میں ایک ہی دن پہلا روزہ اور عید پر عابد شیر علی نے کہا کہ پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے خطیب شہاب الدین پوپلزئی تفریق پیدانہ کریں، چاند ایک ہی ہوتا ہے، وہ دعا کرتے ہیں کہ مولانا پوپلزئی کو بھی پاکستان والا چاند نظر آئے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :