چیچہ وطنی،کمشنر ساہیوال ڈویژن کا وال چاکنگ اور لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال کی شکایات کانوٹس

اتوار 29 مئی 2016 14:53

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مئی۔2016ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے وال چاکنگ اور لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے اور متعلقہ ٹی ایم او سے کہا ہے کہ جس شخص یا ادارے کی وال چیکنگ پائی جائے وہ انہی سے صاف کروائی جائے ۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وال چاکنگ اور لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال سے معاشرے میں فرقہ واریت اور بے چینی پھیلنے کا خطرہ ہے ،جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے فرقہ ورانہ تقریروں کی مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کے ساتھ ساتھ ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔کمشنر بابر حیات تارڑ نے انٹر سٹی بسوں اور ویگنوں میں اوور چارجنگ اور کرایہ نامے آویزاں نہ کرنے کا بھی نوٹس لیا اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہر ویگن اور بس میں کرایہ نامہ نمایاں جگہ پرآویزاں ہونے کو یقینی بنایا جائے جبکہ بسوں کی چھت پر سفر کرنے کو بھی سختی سے روکا جائے ۔

متعلقہ عنوان :