پاکپتن‘ڈی پی او ملک کامران یوسف نے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیئے

اتوار 29 مئی 2016 13:27

پاکپتن( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مئی۔2016ء) ڈی پی او ملک کامران یوسف نے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیئے۔چکبیدی تھانہ کے ایس ایچ او ندیم اقبال کو تبدیل کرکے تھانہ سٹی پاکپتن کا ایس ایچ او ۔

(جاری ہے)

تھانہ ملکہ ہانس کے ایس ایچ او چوہدری محمد افضال کو تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ فرید نگر۔تھانہ فرید نگر ایس ایچ او محمد باقر کو تبدیل کرکے تھانہ چکبیدی ایس ایچ او مقرر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :