کراچی ،رینجرز نے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے ٹارگٹ کلر سمیت چار ملزمان کو گرفتارکرلیا

اتوار 29 مئی 2016 13:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے ٹارگٹ کلر سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقوں لانڈھی‘ بلدیہ ٹاؤن‘ شاہ فیصل کالونی اور اورنگی ٹاؤن میں سرچ آپریشن اور سنیپ چیکنگ کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا گرفتار ملزمان میں سے ایک سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کا ٹارگٹ کلر بھی ہے۔ ملزمان سے آٹھ کلاشنکوف‘ دو ہزار چھ سو تیس گولیاں اور منشیات بھی برآمد کرلی گئیں۔ ملزمان ٹارگٹ کلنگ ‘ بھتہ خوری‘ ڈکیتی اور سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

متعلقہ عنوان :