نیلسن مینڈیلا کی وصیت :وراثت میں ڈرائیور، سیکرٹری اور متعدد تعلیمی ادارے بھی حصہ دار
میاں محمد ندیم اتوار 29 مئی 2016 13:09
کیپ ٹاﺅن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29مئی۔2016ء) جنوبی افریقا میں نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کی علامت آنجہانی نیلسن مینڈیلا کے انتقال کے بعد ان کی جائیداد ان کے ورثاء میں تقسیم کی گئی تو میراث پانے والوں میں منیڈیلا کے ڈرائیور، ان کی خاتون سیکرٹری اور متعدد تعلیمی ادارے بھی شامل ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امن نوبل انعام یافتہ آنجہانی نیلسن مینڈیلا نے ترکے میں نوبل انعام کی 12 لاکھ یورو کی رقم چھوڑی تھی۔
اپنی وفات سے قبل انہوں نے وصیت کی تھی کہ ان کے ترکے سے ان کے ڈرائیور، خاتون سیکرٹری اور ان تعلیمی اداروں کو بھی حصہ دیا جائے جن میں وہ زیر تعلیم رہے ہیں۔جوہانسبرگ میں میراث کی تقسیم کی علامتی تقریب میں منیڈیلا کے ساتھ 23 سال تک ڈرائیور رہنے والے مائیک مبونیا نے 50 ہزار رانڈ یعنی 3200 ڈالر وصول کیے۔(جاری ہے)
اتنی ہی رقوم مینڈیلا کی خاتون سیکرٹری زیلدا لاگرانگ کو بھی ادا کی گئی۔
اس کے علاوہ مینڈیلا کی وصیت پر عمل کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی فورٹ ھیر یونیورسٹی، کونو پرائمری اسکول اور الصفیح شہر میں قائم اورلانڈو ویسٹ اسکول کو بھی ترکے سے رقم ادا کی گئی۔نیلسن مینڈیلا کے ڈرائیور نے 3200 ڈالر کا چیک وصول کرتے ہوئے دکھ اور خوشی کے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں لوگ بڑی بڑی جائیدادیں چھوڑ کر جاتے ہیں مگر ان کی جائیدادوں میں ان کے حقیقی ورثاء کے سوا کسی کا کچھ کوئی حصہ نہیں ہوتا۔ نیلسن مینڈیلا کی وصیت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ اپنے ساتھ کام کرنے والوں کے ساتھ کتنی محبت کرتے تھے اور کتنے سخی تھی۔نیلسن مینڈیلا کی کچھ جائیداد کا تنازع بھی چل رہا ہے۔ ان میں جنوبی صوبہ کاب میں واقع ایک مکان بھی شامل ہے جس کی ملکیت کا دعویٰ ان کے پہلی بیوی وینی مادیکیزیلا۔ مینڈیلا نے کر رکھا ہے۔خیال رہے کہ نیلسن مینڈیلا جنوبی افریقا میں نسل پرست نظام کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے 27 سال تک جیل میں قید رہے۔ رہائی کے بعد وہ ملک کے وزیراعظم بنے۔ سنہ 2013ءکو انہوں نے 95 سال کی عمر میں وفات پائی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.