نیشنل ٹیرف کمیشن کے چیئرمین عباس رضا ،ممبرشاہجہان شاہ کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا

ہفتہ 28 مئی 2016 22:10

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) نیشنل ٹیرف کمیشن کے چیئرمین عباس رضا اورممبرشاہجہان شاہ کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔لاہورہائیکورٹ میں یہ درخواست شاہدمحمودایڈووکیٹ کی طرف سے دائرکی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ نیشنل ٹیرف کمیشن ایکٹ1990ختم ہو چکاہے جس کے بعد حکومت نے نیشنل ٹیرف کمیشن آرڈیننس جاری کیا۔

(جاری ہے)

آرڈیننس کے علاوہ چیئرمین اور ممبر ٹیرف کمیشن کی تعیناتی کو اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی ایکٹ کے تحت تحفظ بھی فراہم کیا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیاہے کہ ٹیرف کمیشن آرڈیننس 26جون 2015ء کو ختم ہو گیا کیونکہ اس آرڈیننس کی اسمبلی سے توثیق نہیں کرائی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین نیشنل ٹیرف کمیشن اور ممبر کی تعیناتی کالعدم کی جائے اور وفاقی حکومت کو نیشنل ٹیرف کمیشن میں نئی تعیناتیوں کا حکم دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :