عام آدمی کے مسائل کے حل میں ناکام رہنے والے ایس ایچ اوز خود کو لاہور پولیس سے فارغ سمجھیں ‘ سی سی پی او

شہریوں سے سرد رویہ برتنے پر ایس ایچ او زاچھرہ ، نواب ٹاؤن ، ہنجر وال ، گرین ٹاؤن اور دیگر کی سر زنش

ہفتہ 28 مئی 2016 22:10

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) سی سی پی اولاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے کہا ہے کہ عام آدمی کے مسائل کے حل اور ان کی خدمت میں ناکام رہنے والے ایس ایچ اوز خود کو لاہور پولیس سے فارغ سمجھیں ۔ سی سی پی او نے تھا نے میں آنے والے شہریوں کے مسائل کے حل میں دلچسپی نہ لینے اور شہریوں سے سرد رویہ برتنے پر ایس ایچ او اچھرہ خالد پرویز ، ایس ایچ او ہڈیارہ محمد اکمل ایس ایچ او ،نواب ٹاؤن فاروق اصغر ، ہنجر وال راحیل امجد ، گرین ٹاؤن ادریس قریشی ، انچارج انوسٹی گیشن نشتر کالونی عبدالحبیب اور ڈی ایس پی ٹاؤن شپ عمر فاروق کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ جب سٹی پولیس چیف ہر شہری کی دسترس میں ہے تو آپ عام شہر ی کیلئے تھا نے میں کیوں دستیاب نہیں ہوتے اور اگر ملتے ہیں تو نواب بن کر کیوں،اگلے ہفتے سے روزانہ کی بنیاد پر پولیس کی سپیشل ویجیلنس ٹیمیں شہر کی کسی بھی تھا نے کی حدود میں ریڈز کریں گی اور جہاں کہیں جواء خانہ یا منشیاف فروشی پکڑی گئی تو متعلقہ ایس ایچ ا وکے خلاف نہ صرف محکمانہ بلکہ قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی اور اسے ضلع بدر بھی کر دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں آپریشز و انوسٹی گشین ونگ کے مشتر کہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سلطان چوہدری ، ڈی آئی جی و ی وی آئی پی سیکورٹی محمد ادریس ، ایس ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک ، سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ کے علاوہ تمام ڈویژنل ایس پیز ، سرکل افسران ، ایس ایچ اوز، انچارج انوسٹی گیشنز اور ایڈمن افسران بھی موجود تھے ۔

سی سی پی او نے کہاکہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل اس بات کو یقینی بنا لیا جائے کہ تمام بینکوں میں وینٹج پوائنٹ ہر صورت بن چکے ہوں اور جو بینک مقررہ وقت میں وینٹج پوائنٹ نہ بنائے انہیں بند کروا دیا جائے اور جو ایس ایچ او ایسا کرنے میں ناکام رہا وہ خود کو سخت محکمانہ کاروائی کیلئے تیار رکھے۔ انہوں نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جو ایس ایچ او اے کیٹگری کے اشتہاری کی گرفتاری میں ناکا م رہایا جس تفتیشی نے نامکمل ایڈریس اور شناختی کارڈ نمبر کے بغیر کسی ملزم کو اشتہاری بنوایا ان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی سے بھی گریز نہیں کے جائے گا ۔

محمد امین وینس نے پولیس افسران کو مزید ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ جس ایس ایچ او انچارج انوسٹی گیشن یاکسی بھی پولیس افسر نے کوئی نجی ٹارچر سیل بنایااس کے خلا ف اسی کے تھا نے میں مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کیا جائے گا ۔انہوں نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او اور انچارج انوسٹی گیشن اور سرکلر افسران اپنے سٹا ف کو بریفنگ دینے اور ان کی کارکردگی کاجائز لینے کیلئے ان کے ساتھ باقاعد گی کے ساتھ میٹنگ کیا کریں اور ان میٹنگز کی تصاویراُتار کرمجھے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اور ڈی آئی جی آپریشنز کو واٹس ایپ بھجوایا کریں۔

رمضان المبارک کے دوان سکیورٹی ڈیوٹی کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہاکہ ہر ایس ایچ او اپنے علاقے کی مساجد کا سیکورٹی پلان تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ ان مساجد میں لائٹ کے مناسب انتظام وینٹج پوائنٹ کی تعمیر اور ان مساجد کے ارد گرد پٹرولنگ کے نظام کو شیڈول کریں انہوں نے کہادوران رمضان شہر میں جو31رمضان بازار مختلف علاقوں میں لگائے جائیں گے یہ بازار جس ایس ایچ او کی حدود میں آئیں و ہ خود جگہ کا ویزٹ کریں اور اس کی فول پروف سیکورٹی کے لئے تجاویز فوری اپنے ایس پی کو بجھوائے انہوں نے مزید کہا کہ منڈیوں کی سیکورٹی کیلئے بھی رمضان المبارک میں خاص توجہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :