پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا سہرا ذوالفقار علی بھٹو اور ڈاکٹر عبدالقدیر کے سر ہے ، طارق مدنی

ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے قوم کو جنرل راحیل کی قیادت کی اشد ضروت ہے،ایٹمی پاکستان کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 28 مئی 2016 22:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ پاکستان کو پوری دنیا میں ساتواں اور اسلامی ملکوں میں پہلا ایٹمی ملک بنانے کہا سہرا پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور ملک کے ممتاز نامور سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے سر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان امن کونسل کے تحت مرکز اسلامی گلشن اقبال میں منعقدہ ایٹمی پاکستان کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا کا نفرنس سے متحدہ امن محاذ کے صدر مولانا عبدالرزاق ہزاروی، مسلم علماء اتحاد کے سربراہ مولانا پیر عبدالماجد نقشبندی، اسلامی یکجہتی کونسل کے سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق فریدی،مولانا عبدالماجد فاروقی، محمد اسلم خان فاروقی و دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے وطن عزیز توانائی جیسے انگنت مسائل کا شکار ہے اور ملک میں ڈرون حملے بھی حکومت کی نا قص پالیسیوں کا ہی نتیجہ ہیں انہوں نے کہا کہ نواز حکومت کی تین سالہ کار کردگی صفر بٹاصفر ہے حکومت ملکی سلامتی و خودمختاری کے تحفظ میں پوری طرح سے ناکام ہو چکی ہے طارق مدنی نے کہا کہ ایٹمی ملک کے صدر مملکت اور وزیر اعظم کی امریکی صدر اوبا مہ کے پاکستان میں ڈرون حملے جاری رکھنے کے بیان پر خاموشی بہت بڑا سوالیہ نشان ہے البتہ اوبامہ کے بیان پر پاک آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دلیرانہ بیان نہایت خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ نواز حکومت کی نا قص پالیسیاں ملک کی سلامتی کیلئے سخت نقصان دے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی سلامتی ،آزادی و خود مختاری کے تحفظ کیلئے قوم کو جنرل راحیل کی قیادت کی اشد ضروت ہے جنرل راحیل ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں اس موقع پر ایک قرار داد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ قوم کے ہیرو و ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان پر سے غیر ضروری پابندیا ں فی الفور ہٹائی جائیں قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو اپنے قریب دیکھنا چاہتی ہے ۔ دریں اثناء امن کونسل سندھ کے صدر مولاناعبدالماجد فاروقی نے اعلان کیا کہ آج (اتوار) 29مئی دن بجے امن کونسل سندہ کے تحت صوبائی سیکریٹریٹ گلستان جوہر میں تحفظ پاکستان کانفرنس ہو گی جس سے سیاسی و مذہبی شخصیات خطاب کریں گی ۔