پانامہ لیکس تحقیقات کے معاملے پر حکومتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں ٗنعیم الحق

ٹی او آرز مرتب کرنے کیلئے مزید تجاویزسامنے لائی جائیں گی ٗوزیر خزانہ نے یقین دلایا ہے ٗ

ہفتہ 28 مئی 2016 21:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس تحقیقات کے معاملے پر حکومتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، جبکہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یقین دلایا ہے کہ ٹی او آرز مرتب کرنے کیلئے مزید تجاویزسامنے لائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہاکہ اپوزیشن حکومت کی تمام تجاویز کا کڑی نظر سے جائز لے گی، جبکہ متفقہ ٹی او آرز کی تیاری کے لئے پندرہ روز دیئے گئے پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ کے پی کے میں موجود چوہوں پر وویلا کرنے والے چوہوں نے خود پنجاب پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں نعیم الحق نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں ٗچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی وزیراعظم نوازشریف کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، مگر لندن جاکر عیادت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔