ممتاز عالم دین حافظ اسعد عبید کی علماء و مشائخ سے وزیر اعظم کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعاؤں کی اپیل

وزیر اعظم قوم کی دعاؤں سے جلد ہی صحت یاب ہوکر ملک و قوم کی خدمت کے لیے وطن عزیز میں موجود ہونگے

ہفتہ 28 مئی 2016 20:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مئی۔2016ء) مسلم لیگ (ن) لاہور کے نائب صدر اور ممتاز عالم دین حافظ اسعد عبید نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صحت یابی کے لیے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے دل کی تکلیف پر پوری قوم مضطرب و پریشان ہے اور انشاء اﷲ وہ جلد ہی صحت یاب ہوکر ملک وقوم کی خدمت کے لیے وطنِ عزیز میں موجود ہونگے اور ملک کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے اور اپنی سستی شہرت کی خاطر ملک میں مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کو ایک مرتبہ پھر ناکامی اور شرمندگی کا منہ دیکھنا پڑے گا انہوں نے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو جلد از جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پوری قوم بالخصوص علماء و مشائخ اور ائمہ و خطباء سے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے۔