صوفیاء کی تعلیمات پر عمل کرکے دہشت گردی اور فرقہ واریت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے‘ملک تنویر اسلم سیتھی
دیہی آبادیوں میں کھیلوں بالخصوص کبڈی کی ترویج کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا ئیں گے ‘ وزیر مواصلات پنجاب
ہفتہ 28 مئی 2016 20:27
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مئی۔2016ء) صوبائی وزیرمواصلات وتعمیرات پنجاب ملک تنویر اسلم نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کا تدارک صوفی ازم کی ترویج سے کیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی کی راہ میں فرقہ واریت اور دہشت گردی سب سے بڑی رکاوٹ ہے ․ انہو ں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل سے علاقے میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ․انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ملک میں اقتصادی ترقی و خوشحالی کا جو خواب دیکھا تھا علماء و مشائخ کے بھرپور تعاون سے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے․ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں مقامی کھیلوں بالخصوص کبڈی کے بھرپور فروغ کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہو ں نے عظیم صوفی حضرت سید احمد علی شیرازی کے تین سوسالہ یوم وفات کے موقع پر ڈنڈوت(چکوال) میں منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا․ سیمینار میں درگاہ حضرت احمد علی شاہ کے سجادہ نشین راجہ مجاہد افسر, ممتاز سیاسی رہنماملک نعیم اصغر ,پریس کلب چکوال کے چیئرمین خواجہ بابر سلیم محمود, ڈی سی او چکوال جاوید محمود بھٹی , علمائے کرام ,مشائخ عظام , مقامی عمائدین , معتقدین اور مریدین کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.