سکھر پولیس کی کا رروائی ، سول اسپتال کے قریب کوارٹروں پر چھاپہ ، دو ملزمان گرفتار، اسلحہ ، منشیات ، زیورات اور نقد رقم برآمد کرلی

ہفتہ 28 مئی 2016 20:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) سکھر پولیس کی کا رروائی ، سول اسپتال کے قریب واقع کوارٹروں پر چھاپہ ، ایک کوارٹرسے دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ، منشیات ، زیورات اور نقد رقم برآمد کرلی، سکھر کو منشیات سے پاک کر کے دم لینگے ، ایس پی یو ٹی تفصیلات کے مطابق سکھر پولیس کی بھاری نفری نے اے ایس پی محمدکلیم کے ہمراہ ایک اطلاع پر سول اسپتال کے قریب واقع کری کوارٹرز پر چھا پہ ما را اور تلا شی کے دوران ایک کوارٹر سے دو ملزمان مکیش کمار اور راکیش کمار جو کہ چچا بھتیجے بتا ئے جا تے ہیں انکو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو موٹر سائیکلیں ، ایک پسٹل ، ہزاروں روپے مالیت کی چار کلو چرس ،ایک کلو افیون ،ایک پسٹل ، چالیس کارتوس ، 35گولیاں ، 4 چار موبائل فون کے علاوہ نقد رقم اور بڑی تعداد میں زیورات برآمد کر کئے ہیں اس حوالے سے اے ایس پی محمد کلیم نے اپنے دفتر میں کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سی سیکشن پر مقدمہ درج کر لیا ہے گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے کے مطابق ملزمان ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث پائے جانے کا امکان ہے تاہم ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے مزید تفتیش جاری ہے اے ایس پی محمد کلیم نے پریس کانفرنس کے دوران عزم کا اظہار کیا کہ سکھر کو منشیات سے پاک کر کے ہی دم لینگے اور انشاء اﷲ جرائم پیشہ اور منشیات فروش کا خاتمہ یقینی بنایا جائیگا سکھر پولیس سکھر میں پر امن فضاء کے قیام کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے سکھر کے شہری پولیس کیساتھ تعاون کر کے قومی فریضہ ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :