اسکول اساتذہ کے لیے موسم گرما کی تعطیلات ختم نہیں کی گئیں، ترجمان آر ایس یو

صرف ان ہیڈ ماسٹرز ، پرنسپلز ، ہیڈ ٹیچرز اور ٹیچرز کو وہ کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، جو انہیں 19 مئی کو تعطیلات کے اعلان سے قبل سونپا گیا تھا ،وضاحت

ہفتہ 28 مئی 2016 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء ) محکمہ تعلیم حکومت سندھ کے ذیلی ادارے ریفارم سپورٹ یونٹ ( آر ایس یو ) نے ہفتہ کو میڈیا میں شائع ہونے والی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول اساتذہ کے لیے موسم گرما کی تعطیلات ختم نہیں کی گئی ہیں ۔ صرف ان ہیڈ ماسٹرز ، پرنسپلز ، ہیڈ ٹیچرز اور ٹیچرز کو وہ کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، جو انہیں 19 مئی کو تعطیلات کے اعلان سے قبل سونپا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

آر ایس یو کے ترجمان نے کہا ہے کہ آر ایس یو نے اساتذہ کی تعطیلات ختم نہیں کی ہیں اور نہ ہی آر ایس یو اس امر کی مجاز ہے ۔ تعطیلات سے قبل اسکول ڈیٹا / سینسس ، انرولمنٹ کلیکشن اور ڈیٹا فیڈنگ کا کام جاری تھا ۔ آر ایس یو نے اسکولز کی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ اس کام کو مکمل کرنے میں تعاون کریں اور کوشش کریں کہ 31 مئی 2016 سے پہلے یہ کام مکمل ہو جائے ۔ تعطیلات کے اعلان پر آر ایس یو نے اپنی فیس بک ویب سائیٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعہ متعلقہ اہل کاروں سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے اور تعاون کی درخواست کی تھی ۔ بعض لوگوں کے استفسار پر 25 مئی کو آر ایس یو نے دوبارہ یہ وضاحت کر دی تھی کہ اساتذہ کی چھٹیاں ختم نہیں کی گئی ہیں ۔ صرف ان سے یہ کام مکمل کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :