حساس اداروں نے ولی محمد کی دوسری بیوی اور بچوں کو پاکستانی شہریت دلانے کی کوشش کرنے والے نادرا اہلکارکو حراست میں لے لیا

ہفتہ 28 مئی 2016 20:20

حساس اداروں نے ولی محمد کی دوسری بیوی اور بچوں کو پاکستانی شہریت دلانے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 مئی۔2016ء ) حساس اداروں نے بلوچستان میں ڈرون حملے میں مارے جانے والے ولی محمد کی دوسری بیوی اور بچوں کو پاکستانی شہریت دلانے کی کوشش کرنے والے نادرا اہلکارکو کراچی سے حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے بلوچستان میں ڈرون حملے میں مارے جانے والے ولی محمدکی دوسری بیوی اوربچوں کو پاکستانی شہریت دلانے کی کوشش کرنے والے نادرا اہلکارکوگرفتار کرلیا گیا ہے۔نادرا اہل کار رفعت اقبال کو کراچی سے گرفتارکیا گیا ہے۔ملزم نادرا کراچی میں تعینات تھا،ذرائع کے مطابق رفعت اقبال نوشکی حملے کے فوری بعد روپوش ہوگیا تھا، جیسے حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :