پاک چائنا اکنامک کوریڈور معاہدے میں خیبر پختونخوا کو اس کا مکمل حصہ دیا جائے،آفتاب شیرپاؤ
دور افتادہ اورپسماندہ علاقوں کی تعمیرو ترقی ،پختونوں کی خوشحالی اور خطے پر امن کا پائیدار قیام قومی وطن پارٹی کے اہداف ہیں وفاقی حکومت بے گھرہونے والے قبائیلوں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کرکے ان کی جلداز جلد اپنے آبائی علاقوں کو با عزت و اپسی یقینی بنائی جائے،چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب شیرپاؤ کاعوامی اجتماع سے خطاب
ہفتہ 28 مئی 2016 20:18
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ دور افتادہ اورپسماندہ علاقوں کی تعمیرو ترقی ،پختونوں کی خوشحالی اور خطے پر امن کا پائیدار قیام قومی وطن پارٹی کے اہداف ہیں اوران مقاصد کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کے روز تحصیل تنگی کے علاقہ پڑانگ غارروڈ کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤاور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔آفتاب شیرپاؤنے کہا کہ صوبہ کے عوام کومواصلات سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی قومی وطن پارٹی کامشن ہے تاکہ وہ دیگر ترقیافتہ اقوام کے برابر ترقی کرسکے ۔(جاری ہے)
انھوں نے وفاقی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک چائنا اکنامک کوریڈور معاہدے میں خیبر پختونخوا کو اس کا مکمل حصہ دیا جائے اور اس سے منسلک تمام ثمرات سے صوبے کے عوام اور باالخصوص دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کو مستفید کیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ آنے والے وفاقی بجٹ میں چھوٹے صوبوں اور وہاں پر بسنے والے عوام کو تمام سطحوں پر ریلیف دیا جائے اور ترقیاتی بجٹ میں ان کوبھرپور حصہ دیا جائے تاکہ وہاں پر پائی جانے والی احساس محرومی اور پسماندگی کا ازالہ ہو سکے۔ فاٹاکے حوالے سے بات کر تے ہوئے مرکزی چیرمین نے کہا کہ فاٹا ریفامز کمیٹی نے تمام ایجنسیوں کا دورہ مکمل کیا ہے اور مختلف قبائلیوں سے ملاقاتیں بھی کی ہیں لہذا اب ضرورت اس امر کی ہے کہ فاٹا ریفارمز کو عملی جامہ پہناکر اس کام کو اور زیادہ تیز کیا جائے تاکہ قبائلیوں کو قومی دھارے میں لاکران میں پائی جانے والی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے اور انھیں امن،ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بے گھرہونے والے قبائیلوں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کرکے ان کی جلداز جلد اپنے آبائی علاقوں کو با عزت و اپسی یقینی بنائی جائے تا کہ ان کی مشکلات اور مایوسی و محرومی کا خاتمہ ہوسکے۔اس موقع پرمعاون خصوصی برائے فنی تعلیم ارشد خان عمرزئی،ایم پی اے خالد خان ،پارٹی کے صوبائی عہدیدار طارق احمد خان،اسدآفریدی ایڈوکیٹ،تحصیل ناظم تنگی یحییٰ جان مہمند،مفتی افتخار،ضلع چارسدہ کے ضلعی و تحصیل ممبران اور قومی وطن پارٹی کے کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.