یوم تکبیرہماری قومی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے،علی اکبر گجر

نوازشریف نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں دھماکے کر کے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیاتھا،رہنما مسلم لیگ (ن)

ہفتہ 28 مئی 2016 20:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)سندھ کے نائب صدر علی اکبرگجر نے کہا ہے کہ یوم تکبیرہماری قومی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے۔اس عظیم دن کو قائدجمہوریت میاں نوازشریف نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں دھماکے کر کے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیاتھا،اس لئے ہم اسے ہمیشہ شایان شان طریقے سے مناتے رہیں گے۔

قوم کو مسلم لیگ(ن)کے اس کارنامے پر نازہے ۔وزیراعظم میاں نوازشریف کا یہ کارنامہ تاریخ کے اوراق میں سنہری حرفوں سے لکھاجائے گا۔آج اگرہم ایٹمی قوت نہ ہوتے تو شاید دشمن ہماراوجود کسی صورت برداشت نہ کرتااورہمارامستقبل غیرمحفوظ رہتا۔وہ ہفتہ کے روزکراچی پریس کلب میں اٹھارہویں ’یوم تکبیر‘کے موقع پرمسلم لیگ(ن)سندھ کی جانب سے کیک کاٹنے کے بعدمیڈیاسے بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرجوائنٹ سیکریٹری سندھ حاجی صالحین تنولی،ضلع ساؤتھ کے صدر سلطان بہادر،ضلع کونگی کے صدر علی عاشق گجر،ضلع وسطی کے جنرل سیکریٹری اسلم خٹک ایڈٖوکیٹ،سندھ لائیر فورم کے صدر غلام مصطفی ایڈوکیٹ ،علماء مشائخ ونگ سندھ کے صدر سید ازہر شاہ ہمدانی،اقبال خاکسار،فصیح الرحمٰن،محمدفاضل عباسی، چوہدری محمدسلیم،فیاض لاشاری،سردار گل خطاب،احسن ورک،رانامحمدجمیل ،ڈاکٹر رانا صفدر،سردار محمد نذیر،حاجی محمد پرویز تنولی، راناعارف، حاجی محمداقبال، میاں الیاس رشید، راناعنصر، ظہیرعباسی، سردار گل خطاب، چوہدری اسدحسین، کامران شاہ،فردوس خان،عارف کامران،رانا شاہد،ایاز شیخ، سلیم مزاری، نذرحسین،ملک ارشاد، محبوب،جاوید اوردیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ جس عظیم لیڈر نے پاکستان کی سلامتی اور مستقبل کومحفوظ بنایاآج کچھ ناعاقبت اندیش لوگ ان کی ایمانداری اور دیانت پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں،یہ سراسر محسن کشی ہے۔ یہ ملک مسلم لیگ نے بنایاتھا،اس کادفاع بھی مسلم لیگ نے یقینی بنایا،اب انشااﷲ اسے مستحکم بھی مسلم لیگ ہی بنائے گی۔علی اکبر گجرنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف قومی ایجنڈے کی تکمیل میں سنجیدہ ہیں،آپریشن کے بعد جونہی ڈاکٹروں نے انہیں اجازت دی وہ ہمارے درمیان ہوں گے اور حسب سابق قوم کی خدمت جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :