بی ایم جی کے رہنما،کراچی چیمبر کے عہدیداران وزیراعظم کی جلدصحت یابی کے لیے دعاگو
ہفتہ 28 مئی 2016 20:16
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) بزنس مین گروپ ( بی ایم جی ) کے رہنماؤں اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی )کے عہدیداران نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی جلد صحت یابی اور ان کی کامیاب سرجری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
(جاری ہے)
وزیر اعظم کو بھیجے گئے ایک خط میں چیئرمین بی ایم جی وسابق صدر کے سی سی آئی سراج قاسم تیلی ، وائس چیئرمین بی ایم جی طاہر خالق،زبیر موتی والا،ہارون فاروقی،انجم نثار، کے سی سی آئی کے صدر یونس محمد بشیر، سینئر نائب صدر ضیاء احمد خان، نائب صدر محمد نعیم شریف اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین نے وزیراعظم کی کامیاب سرجری اور جلد صحت یابی کے لیے دل کی گہرائیوں سے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کراچی کی تاجروصنعتکار برادری وزیراعظم کی اوپن ہارٹ سرجری کی اچانک خبر سن کر دلی طور پر فکر مند ہے جو بگڑتی صحت اور انتہائی ذہنی دباؤ کے باوجود پوری نیک نیتی سے قوم کی خدمت کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ پوری قوم خصوصاً کراچی کے لاکھوں لوگ اور اس شہر کی کی تاجر وصنعتکار برادری وزیر اعظم کی کامیاب سرجری اور جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.