بین الاقوامی ادارے ایس جی ایس نے آباد کو آئی ایس او9001-2008 سرٹیفیکیٹ جاری کردیا

ہفتہ 28 مئی 2016 20:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) بین القوامی ادارے ایس جی ایس نے ایسو سی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز پاکستان (آباد) کو ممبران کے لئے خدمات، حکومت اور متعلقہ اداروں سے بہترین روابط کے نتیجے میں آئی ایس او9001-2008 سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے جس کی معیاد دو ہزار اٹھارہ تک ہوگی۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ دنیا بھر میں خدمات اور اعلٰی کارکردگی پر سخت مراحل سے گزرنے کے بعد آئی ایس او کی سند جاری کی جاتی ہے اس عمل میں آڈٹ اور ادارے کے تمام شعبوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جاتا ہے۔چیر مین آباد محمد حنیف گوہر نے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں آباد اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :