صوبائی وزیر بلدیات اور کمشنر کراچی کی ہدایت پر کورنگی کی تمام شاہراہوں پر ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم

ہفتہ 28 مئی 2016 20:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) صوبائی وزیر بلدیات اور کمشنر کراچی کی ہدایت پر شدید گرم موسم میں عوام کو فوری امداد کی فراہمی اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے ضلع انتظامیہ اور ضلعی بلدیات کے زیر اہتمام ضلع کورنگی کی شاہراہوں اور چوراہوں پر ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی تمام ہیٹ اسٹروک کیمپ کی خود نگرانی کررہے ہیں ہیٹ اسٹروک کیمپ پر ٹھنڈے پانی کے ساتھ پنکھے اور بیڈ بھی رکھے گئے ہیں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے حوالے سے عوام کو احتیاطی تدابیر سے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ کیمپ میں فوری طبی امداد کے لئے پیرا میڈیکل اسٹاف بھی موجود ہے ۔

متعلقہ عنوان :