آصفہ بھٹو زرداری کی محمد نواز شریف کی کامیاب سرجری اور جلد صحت یابی کی دعا

ہفتہ 28 مئی 2016 20:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی کامیاب سرجری اور جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں دعا کر رہی ہوں کہ وزیر اعظم کی سرجری کامیاب ہو اور سرجری کے بعد وہ جلد صحت یاب ہو جائیں ۔