وزیر اعظم نواز شریف نے 28مئی 1998کو ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا۔چوہدری یوسف کسیلیہ

اب انڈیا ہو یا امریکہ کوئی بھی پاکستان کی طرف میلی آ نکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا،حلقہ میں سینکڑوں ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے،سڑکوں کی تعمیر نو کی گئی،امید کامل ہے کہ پی پی232سے (ن) لیگ کا ٹکٹ ان کو ہی ملے گا۔سابق رکن پنجاب اسمبلی کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 28 مئی 2016 20:01

وزیر اعظم نواز شریف نے 28مئی 1998کو ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع ناقابل ..

گگو منڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔28مئی۔2016ء) : مسلم لیگ(ن)کے رہنماء اورسابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے عالمی دباؤ کو مسترد کر کے 28مئی 1998کو ایٹمی دھماکے کیے جس سے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا گیا ہے ،اب انڈیا ہو یا امریکہ کوئی بھی پاکستان کی طرف میلی آ نکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا ۔

پاک وطن کے خلاف سازشوں میں مصرودف قوتوں نے میاں نواز شریف کو اس جرم کی بنیاد پر جبری جلا وطن بھی کیا لیکن ان کی واپسی پر پاکستانی عوام نے ایک دفعہ پھر ملک کی باگ دوڑ ان کے ہاتھوں میں تھما دی ۔چوہدری یوسف نے کہا کہ میاں نواز شریف کے حکومت سنبھالنے سے قبل ملک میں بد امنی کا دور دورہ تھا اور ہر روز بم دھماکوں میں درجنوں افراد ہلاک ہو رہے تھے دھشت گردی کے خاتمہ کے لیے عسکری اور سیاسی قیادت نے باہمی مشاورت سے ملک میں آپریشن ضرب عضب شروع کیا جس کے نتیجہ میں آج دہشت گرد دم دبا کر بھاگ رہے ہیں اور امن و امان کی صورت حال بہتر ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سابق ایم پی اے چوہدری یوسف کسیلیہ نے کہا کہ میں نے اپنے تین سالہ دور میں پی پی 232میں سینکڑوں ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے پورے حلقہ میں سڑکوں کی تعمیر نو کی گئی سیوریج ،واٹر سپلائی سکیموں کے منصوبے مکمل کروائے اس کے علاوہ ڈی۔پی ۔ایس سکول کا قیام بھی عمل میں آ یا ۔انہوں نے کہا کہ گگو منڈی سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر اور رورل ہیلتھ سنٹر کی اپ گریڈیشن کی منظوری بھی حاصل کر لی گئی ہے اور انہیں امید کامل ہے کہ پی پی 232سے (ن) لیگ کا ٹکٹ ان کو ہی ملے گا ۔تقریب سے چیر مین رانا شاہد سرور ،مرزا اعجاز بیگ ،غلام رسول ڈوگر ،نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر چوہدری محمد صدیق جٹ ،چوہدری محمد یوسف جٹ ،عامر گجر ،شاہد رسول ،چیر مین خالد بودلہ ،چوہدری طارق محمود اور دیگر بھی موجود تھے۔