ڈھائی سالہ دور حکومت میں جو کرپشن ہوئی ،صوبے کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ،مولانا عبدالواسع

حکومت میں شامل بلوچ پشتون قوم پر ست جماعتیں عوام میں اپنی ساکھ کو بچانے کیلئے دوسروں پر الزامات لگانے کی کوشش کرکے اپنے آپ کو بچائیں گے عوام نے ان کی کرپشن اور صوبے کی تقدیر بدلنے والے صورتحال کو اب پہچان لیا کوئٹہ کو لٹل پیرس بنا نے والے نے کھنڈرات میں تبدیل کر دیا،اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی

ہفتہ 28 مئی 2016 19:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مئی۔2016ء) جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی اور اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ڈھائی سالہ دور حکومت میں جو کرپشن ہوئی ہے صوبے کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی حکومت میں شامل بلوچ پشتون قوم پر ست جماعتیں عوام میں اپنی ساکھ کو بچانے کیلئے دوسروں پر الزامات لگانے کی کوشش کرکے اپنے آپ کو بچائیں گے مگر عوام نے ان کی کرپشن اور صوبے کی تقدیر بدلنے والے صورتحال کو اب پہچان لیا کوئٹہ کو لٹل پیرس بنا نے والے نے کھنڈرات میں تبدیل کر دیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ عوام اس جیسے حکومت کو پہچان لے جنہوں نے دوسروں کا کندھا استعمال کر کے اقتدار میں آئے اور جس طرح کرپشن کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی حکومت آنے جانے چیز ہے لیکن ان جماعتوں نے جس طرح کرپشن کر کے صوبے کی تقدیر بدلنے کی بجائے اپنی تقدیر بدلی عوام ان سب سے واقف ہے انہوں نے کہا ہے کہ قوم پرستوں نے صوبے کے عوام کا جنازہ نکال دیا اب اپنی ساکھ کو بچانے کیلئے دوسروں پر الزامات لگا کر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں مگر عوام نے جس طرح اقتدار میں ان کو پہچان لیا اب عوام کبھی بھی دھوکہ نہیں کھائے گا انہوں نے کہا ہے کہ پشتون بلوچ قوم پرست جماعتیں اب اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کر رہے ہیں سب بخوبی سے آگاہ ہے کہ قوم پرستوں نے عوام کی خدمت کرنے کی بجائے کابل اور لندن کو خوش کر نے کیلئے کوشش کی ہے اپوزیشن نے سابق دور حکومت کے وزراء کے مستعفی ہونے تک اجلاس کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے اور جس طرح بلوچستان خزانہ لیکس ہوا ہے اس کی تحقیقات ہونے تک ہم چھین سے نہیں بیٹھیں گے اور نہ ہی ان نام نہاد قوم پرستوں کو کرپشن کے مواقع فراہم کرینگے ۔