دورہ انگلینڈ کیلئے کھلاڑیوں کی سلیکشن سابقہ اور حالیہ پرفارمنس کی بنیاد پر کی گئی: انضمام الحق

دورہ انگلینڈ کو ٹف نہیں سمجھنا چاہیے ، اگر ہارنے سے ڈریں گے تو فیل ہوجائیں گے، چیف سلیکٹر

ہفتہ 28 مئی 2016 18:59

دورہ انگلینڈ کیلئے کھلاڑیوں کی سلیکشن سابقہ اور حالیہ پرفارمنس کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مئی۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کہتے ہیں کہ انگلینڈ ٹور کے لیے 21 ناموں کی سلیکشن سابقہ اور حالیہ پرفارمنس کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ان کا کہنا ہے دورہ انگلینڈ کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ، دورہ انگلینڈ کو ٹف نہیں سمجھنا چاہیے ، اگر ہارنے سے ڈریں گے تو فیل ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

انضمام الحق کا قومی اسپنرز یاسر شاہ اور صہیب مقصود کی انجری کے حوالے سے کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کی انجری معمولی نوعیت کی ہے ، دونوں دورہ انگلیں ڈ کے لیے دستیاب ہوں گے۔انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کو پروموٹ کرنے کی ضرورت ہے ، فرسٹ کلاس کا سسٹم بہتر کرنا ہو گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا خصوصی انٹرویو زینب عباس کے ساتھ دنیا نیوز کے پروگرام کرکٹ دیوانگی میں اتوار شام 5 بج کر 3 منٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :