پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل سہیل امان کا وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے رابطہ، وزیراعظم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 مئی 2016 18:58

پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل سہیل امان کا وزیر خزانہ اسحاق ڈار ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مئی۔2016ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل سہیل امان نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے رابطہ کرکے وزیراعظم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے. تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل سہیل امان کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے رابطہ کیا گیا ہے. ائر چیف نے وزیر خزانہ سے وزیراعظم کی صحت کے بارے دریافت کیا اور ان کیلئے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ائیر چیف نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ بعد ازاں اسحاق ڈار نے ائر چیف کا پیغام وزیراعظم محمد نواز شریف تک پہنچا دیا۔ وزیراعظم نے نیک تمناؤں کے پیغام پر ائر چیف سہیل امان کا شکریہ ادا کیا اور اسحاق ڈار کے ذریعے پاک فضائیہ کے سربراہ کو اپنے جذبات سے آگاہ کیا۔